Tadabbur-e-Quran - Al-Qasas : 8
وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ مَا ذَاۤ اَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِیْنَ
وَيَوْمَ : اور جس دن يُنَادِيْهِمْ : وہ پکارے گا انہیں فَيَقُوْلُ : تو فرمائے گا مَاذَآ : کیا اَجَبْتُمُ : تم نے جواب دیا الْمُرْسَلِيْنَ : پیغمبر (جمع)
اور اس دن کا دھیان کرو جس دن خدا ان کو پکارے گا اور پوچھے گا کہ تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا
مشرکوں کی باجوسی قیامت کے دن یہ بھی روز قیامت کے احوال ہی کے سلسلہ کی بات ہے کہ اس دن مہرامت کی پکار ہوگی اور ان سے سوال ہوگا کہ خدا نے رسول تمہاری ہدایت کے لئے بھیجے ان کی دعوت کا تم نے کیا جواب دیا، ظاہر ہے ہے کہ یہ سوال بھی ان سے ان کے جرم سنگینی واضح کرنے کے لئے ہوگا کہ خدا نے تو تمہاری ہدایت کے لئے یہ اہتمام فرمایا کہ اپنے رسول بھیجے کہ ہر پہلے سے حق تم پر واضح ہوجائے تو تم بتائو، تم نے اس اہتمام کی کیا قدر کی !
Top