Tadabbur-e-Quran - Al-Ghaashiya : 12
فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ
فِيْهَا : اس میں عَيْنٌ جَارِيَةٌ : چشمہ بہتا ہوا
اس میں چشمہ ہوگا رواں
جنت کے خوش نما مناظر: جنت کے خوش گوار ماحول کے بعد یہ اس کے خوش نما مناظر کی طرف اشارہ ہے کہ اس میں چشمہ جاری ہو گا۔ یہ صرف اس چشمہ کا ذکر ہے جو باغ کی شادابی کے لیے ہو گا۔ اس سے یہ بات لازم نہیں آتی کہ چشمہ ایک ہی ہو گا۔ چنانچہ سورۂ دہر میں ایک سے زیادہ چشموں اور ان سے نکلی ہوئی متعدد شاخوں کا ذکر ہے لیکن ان رحمتوں کی نوعیت، جیسا کہ ان کی وضاحت ہو چکی ہے، بالکل مختلف ہو گی۔ ان دونوں بیانوں میں کوئی تضاد نہیں ہے۔
Top