Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 12
فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ
فِيْهَا : اس میں عَيْنٌ جَارِيَةٌ : چشمہ بہتا ہوا
اس میں بہتا ہوا چشمہ ہو گا
اس میں بہتا ہواچشمہ ہو گا 12 ؎ یہ چشمہ وہ ہے جو جنت میں رواں دواں ہے اور اس کا پانی میٹھا اور ٹھنڈا ہے اس کو دیکھنے سے دل خوش ہوتا ہے اور آنکھیں لطف اندوز ہوتی ہیں اور اس کو پینے سے دل مطمئن ہوتا ہے۔ طبیعت میں فرحت پیدا ہوتی ہے۔ دل خوش ہوتا ہے ۔ اگر غور کرو گے تو تم کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ چشمہ وہ زندگی کا پانی ہے جو قوانین خداوندی کی شکل میں اعمال کی آبیاری کرتا رہا اور دنیا میں جو قدم اس نے اٹھایا اس سے اس کے دل میں فرحت اور ٹھنڈک پیدا ہوئی اور دل مطمئن پایا کہ جو میں نے کیا ہے وہ فضول نہیں کیا بلکہ با مقصد کیا اور جو کیا وہ نفس کی خواہش سے نہ کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے کیا اور اپنے رسول محمد رسول اللہ ﷺ کی پیروی و اطاعت میں کا ۔
Top