Tafheem-ul-Quran - At-Tur : 49
وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ۠   ۧ
وَمِنَ الَّيْلِ : اور رات کے اوقات میں سے فَسَبِّحْهُ : پس تسبیح کیجیے اس کی وَاِدْبَارَ النُّجُوْمِ : اور ستاروں کے پلٹنے کے وقت
رات کو بھی اس کی تسبیح کیا کرو 41 اور ستارے جب پلٹتے ہیں اس وقت بھی۔42
سورة الطُّوْر 41 اس سے مراد مغرب و عشا اور تہجد کی نمازیں بھی ہیں، اور تلاوت قرآن بھی، اور اللہ کا ذکر بھی۔ سورة الطُّوْر 42 ستاروں کے پلٹنے سے مراد رات کے آخری حصہ میں ان کا غروب ہونا اور سپیدی صبح کے نمودار ہونے پر ان کی روشنی کا ماند پڑجانا ہے۔ یہ نماز فجر کا وقت ہے۔
Top