Tafseer-al-Kitaab - An-Nahl : 112
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَ هُمْ ظٰلِمُوْنَ
وَ : اور لَقَدْ جَآءَهُمْ : بیشک ان کے پاس آیا رَسُوْلٌ : ایک رسول مِّنْهُمْ : ان میں سے فَكَذَّبُوْهُ : سو انہوں نے اسے جھٹلایا فَاَخَذَهُمُ : تو انہیں آپکڑا الْعَذَابُ : عذاب وَهُمْ : اور وہ ظٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
اور (دیکھو، ) اللہ ایک بستی کی مثال بیان فرماتا ہے کہ وہاں کے لوگ امن و اطمینان سے تھے، ہر طرف سے بافراغت ان کا رزق ان کے پاس چلا آتا تھا، پھر انہوں نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی تو اللہ نے ان کے کرتوتوں کا یہ مزا چکھایا کہ بھوک اور خوف کو (ان کا) اوڑھنا (بچھونا) بنادیا
Top