Tafseer-al-Kitaab - An-Nahl : 111
یَوْمَ تَاْتِیْ كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَّفْسِهَا وَ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ
يَوْمَ : جس دن تَاْتِيْ : آئے گا كُلُّ : ہر نَفْسٍ : شخص تُجَادِلُ : جھگڑا کرتا عَنْ : سے نَّفْسِهَا : اپنی طرف وَتُوَفّٰى : اور پورا دیا جائیگا كُلُّ : ہر نَفْسٍ : شخص مَّا : جو عَمِلَتْ : اس نے کیا وَهُمْ : اور وہ لَا يُظْلَمُوْنَ : ظلم نہ کیے جائیں گے
(یہ جزا اور سزا اس دن ہوگی) جس دن ہر شخص اپنی ہی طرف داری میں گفتگو کرے گا (یعنی کسی کو کسی کی فکر نہ ہوگی) اور ہر ایک کو اس کے کئے کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر (ذرہ برابر) ظلم نہ ہوگا۔
Top