Tafseer-al-Kitaab - Ash-Shu'araa : 4
اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ
اِنْ نَّشَاْ : اگر ہم چاہیں نُنَزِّلْ : ہم اتار دیں عَلَيْهِمْ : ان پر مِّنَ السَّمَآءِ : آسمان سے اٰيَةً : کوئی نشانی فَظَلَّتْ : تو ہوجائیں اَعْنَاقُهُمْ : ان کی گردنیں لَهَا : اس کے آگے خٰضِعِيْنَ : پست
ہم چاہیں تو (ان لوگوں پر) آسمان سے ایک (زبردست) نشانی نازل کردیں پھر ان کی گردنیں اس کے سامنے جھک کر رہ جائیں۔
[2] یعنی ایسی نشانی دکھائی جاتی کہ تمام انسان ایمان لانے اور اطاعت اختیار کرنے پر مجبور ہوجاتے۔ لیکن یہ دنیا دارالامتحان ہے۔ یہاں تو مقصود ہی انسان کی قوت و اختیار کا امتحان ہے اور یہی دیکھنا ہے کہ کون کس حد تک اپنے اختیار و تصرف کا صحیح استعمال کرتا ہے۔
Top