Tafseer-al-Kitaab - Al-Ahzaab : 34
وَ اذْكُرْنَ مَا یُتْلٰى فِیْ بُیُوْتِكُنَّ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ وَ الْحِكْمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ لَطِیْفًا خَبِیْرًا۠   ۧ
وَاذْكُرْنَ : اور تم یاد رکھو مَا يُتْلٰى : جو پڑھا جاتا ہے فِيْ : میں بُيُوْتِكُنَّ : تمہارے گھر (جمع) مِنْ : سے اٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی آیتیں وَالْحِكْمَةِ ۭ : اور حکمت اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ كَانَ : ہے لَطِيْفًا : باریک بین خَبِيْرًا : باخبر
اور تمہارے گھروں میں جو اللہ کی آیتیں اور حکمت کی باتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ان کو یاد رکھو۔ بلاشبہ اللہ باریک بین اور (سب کے حال سے) باخبر ہے۔
[32] ان آیات میں اگرچہ خطاب ازواج مطہرات سے ہے مگر مقصود تمام مسلمان عورتوں کو سنانا ہے۔ اور اس سے غرض یہ ہے کہ جب ازواج مطہرات ان احکام کی پیروی کریں گی تو تمام مسلمان عورتیں ان کی تقلید کریں گی کیونکہ پیغمبر کا گھر ان کے لئے نمونہ تھا۔
Top