Tafseer-al-Kitaab - Al-An'aam : 128
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا١ۚ یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْاِنْسِ١ۚ وَ قَالَ اَوْلِیٰٓؤُهُمْ مِّنَ الْاِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَّ بَلَغْنَاۤ اَجَلَنَا الَّذِیْۤ اَجَّلْتَ لَنَا١ؕ قَالَ النَّارُ مَثْوٰىكُمْ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ
وَيَوْمَ : اور جس دن يَحْشُرُهُمْ : وہ جمع کرے گا جَمِيْعًا : سب يٰمَعْشَرَالْجِنِّ : اے جنات کے گروہ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ : تم نے بہت گھیر لیے (اپنے تابع کرلیے) مِّنَ : سے الْاِنْسِ : انسان۔ آدمی وَقَالَ : اور کہیں گے اَوْلِيٰٓؤُهُمْ : ان کے دوست مِّنَ : سے الْاِنْسِ : انسان رَبَّنَا : اے ہمارے رب اسْتَمْتَعَ : ہم نے فائدہ اٹھایا بَعْضُنَا : ہمارے بعض بِبَعْضٍ : بعض سے وَّبَلَغْنَآ : اور ہم پہنچے اَجَلَنَا : میعاد الَّذِيْٓ : جو اَجَّلْتَ : تونے مقرر کی تھی لَنَا : ہمارے لیے قَالَ : فرمائے گا النَّارُ : آگ مَثْوٰىكُمْ : تمہارا ٹھکانہ خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہو گے فِيْهَآ : اس میں اِلَّا : مگر مَا : جسے شَآءَ اللّٰهُ : اللہ چاہے اِنَّ : بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب حَكِيْمٌ : حکمت والا عَلِيْمٌ : جاننے والا
اور وہ دن (یاد کرنے کے قابل ہے) جب اللہ ان سب کو (اپنے حضور) جمع کرے گا (اور فرمائے گا) ، '' اے گروہ جن تم نے انسانوں میں سے بڑی تعداد (اپنی وسوسہ اندازیوں سے اپنے) ساتھ لے لی ''۔ اور انسانوں میں سے (جو لوگ دنیا میں) ان کے رفیق (تھے وہ) کہیں گے کہ '' اے ہمارے رب، (دنیا میں) ہم ایک دوسرے سے فائدہ اٹھاتے رہے اور اب ہم اس وقت پر آپہنچے ہیں جو تو نے ہمارے لئے مقرر کردیا تھا '' (اس پر) اللہ فرمائے گا، '' (اچھا، اب) تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے، اس میں ہمیشہ (ہمیشہ) رہوگے ''۔ ہاں اگر اللہ کو (نکالنا) منظور ہو (تو دوسری بات ہے) ۔ (اے پیغمبر، ) بلاشبہ تمہارا رب حکمت والا (اور سب کچھ) جاننے والا ہے۔
Top