Urwatul-Wusqaa - Al-Hajj : 10
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ یَدٰكَ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ۠   ۧ
ذٰلِكَ بِمَا : یہ اس سبب جو قَدَّمَتْ : آگے بھیجا يَدٰكَ : تیرے ہاتھ وَاَنَّ اللّٰهَ : اور یہ کہ اللہ لَيْسَ : نہیں بِظَلَّامٍ : ظلم کرنے والا لِّلْعَبِيْدِ : اپنے بندوں پر
یہ اس بات کا نتیجہ ہے جو خود تیرے ہاتھوں نے پہلے سے مہیا کر رکھا تھا اور اللہ تو اپنے بندوں کے لیے کبھی ظالم نہیں ہو سکتا
ان سے کہا جائے گا کہ یہ سب کچھ تمہارا ہی بویا ہوا ہے اللہ تو کسی پر ظلم نہیں کرتا : 10۔ فرمایا قیامت کے روزان رسوائے زمانہ کو جب اکٹھا کر لیاجائے گا تو دنیا کی اس ساری عیش و عشرت اور حشم جاہ سے خالی ہاتھ ہوں گے اور وہ سب کچھ ان کو نظر نہیں آئے گا ‘ جس کے بل پر وہ بڑے بنے بیٹھے تھے تو حیران سراسیمہ ہو کر رہ جائیں گے تو ان سے کہا جائے گا کہ اب حیران وسراسیمہ کیوں ہو ؟ یہ سب کچھ تمہارا ہی تو کیا دھرا ہے جو دنیا میں تم نے بویا اب یہی کاٹو گے یہ ساری حیرانی و سراسیمگی تمہارے استکبار اور عیش و عشرت ہی کا تو نتیجہ ہے ۔ جو کچھ تم نے کیا تھا آج وہی کچھ تمہارے سامنے پیش کیا جائے گا اللہ تعالیٰ تو اپنے بندوں پر کبھی ظلم کرنے والا نہیں کہ اس نے تمہاری حالت کو ایسا بنا دیا ہو ‘ ہرگز نہیں اور اب اس حیرانی و سراسیمگی سے کچھ ہونے والا نہیں ہے اور اس طرح ان کو ہانک کر دوزخ میں پہنچا دیا جائے گا ۔
Top