Urwatul-Wusqaa - Al-Muminoon : 87
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ
سَيَقُوْلُوْنَ : جلد (ضرو) وہ کہیں گے لِلّٰهِ : اللہ کا قُلْ : فرما دیں اَفَلَا تَتَّقُوْنَ : کیا پس تم نہیں ڈرتے
وہ فوراً کہیں گے ، یہ سب کچھ اللہ کے لیے ہے ، تو کہہ پھر تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم ڈرتے نہیں ؟
وہ پکار پکار کے کہیں گے کہ ان سب کا مالک ومختار تو اللہ ہی ہے : 87۔ ایک ہی بات کو بار بار مختلف رنگوں میں بیان کیا جارہا ہے تاکہ جاہلوں کے دماغ میں کسی نہ کسی طرح یہ بات داخل ہو سکے لیکن یہاں تو یہ بات علماء قوم کے دماغوں میں نہیں آتی عوام تو پہلے ہی کالانعام ہوتے ہیں ۔ بہرحال کسی کے ذہن و دماغ میں آئے یا نہ آئے کہنے والوں کا کام ہے کہ وہ حق بات کو کہتے رہیں منوانا ان کے ذمہ وحصہ کی بات نہیں ہے ۔ بہرحال ان کے منہ سے جو بات نکلتی ہے وہ یہی ہے کہ ان سب کا رب اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی نہیں فرمایا پھر آپ ﷺ بھی ان سے کہہ دیجئے کہ ” تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ ڈرتے نہیں ؟ “ کہ ہم کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں پھر اس کا نتیجہ کیا نکلے گا ؟
Top