Urwatul-Wusqaa - Aal-i-Imraan : 62
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ١ۚ وَ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
اِنَّ : بیشک ھٰذَا : یہ لَھُوَ : یہی الْقَصَصُ : بیان الْحَقُّ : سچا وَمَا : اور نہیں مِنْ اِلٰهٍ : کوئی معبود اِلَّا اللّٰهُ : اللہ کے سوا وَاِنَّ : اور بیشک اللّٰهَ : اللہ لَھُوَ : وہی الْعَزِيْزُ : غالب الْحَكِيْمُ : حکمت والا
بلاشبہ یہ واقعہ بالکل حق ہے اور کوئی معبود نہیں ہے مگر صرف اللہ کی ذات واحد اور یقینا اسی کی ذات ہے جو سب پر غالب اور حکمت رکھنے والی ہے
اوپر بیان کیا گیا واقعہ ہر قسم کے شک و شبہ سے بالکل پاک ہے : 137: یہ جو واقعہ بیان کیا گیا بالکل حق ہے اور اللہ واحد کے سوا کوئی معبود نہیں یہ سارے انبیاء (علیہم السلام) کا اعلان ہے جو صرف مسیح (علیہ السلام) ہی کا یہ اعلان نہیں تھا اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اللہ ہی کی وہ ذات ہے جو سب پر غالب اور نہایت حکمت رکھنے والی ہے۔
Top