Urwatul-Wusqaa - Al-Ahzaab : 68
رَبَّنَاۤ اٰتِهِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِیْرًا۠   ۧ
رَبَّنَآ : اے ہمارے رب اٰتِهِمْ : دے انہیں ضِعْفَيْنِ : دوگنا مِنَ الْعَذَابِ : عذاب وَالْعَنْهُمْ : اور لنعت کر ان پر لَعْنًا : لعنت كَبِيْرًا : بڑی
اے ہمارے رب ! تو (ہمارے ان سرداروں) کو دوگنا عذاب دے اور بڑی پھٹکار ان پر ڈال دے
وہ اپنے سرداروں اور گزرگوں کے لئے دوگنے عذاب کی اپیل کریں گے 68 ۔ جب وہ دیکھیں گے کہ ہمارے رونے اور چیخنے اور آہ وزاری کرنے کا کچھ فائدہ نہیں ہے کیونکہ یہ قانون الٰہی کے مطابق فیصلہ ہوچکا ہے اور قانون خداوندی کوئی موم کی ناک نہیں جدھر چاہا موڑ لیا اس لئے اب وہ اپنے ان سرداروں اور بزرگوں کے لئے جنہوں نے ان کو گمراہ کیا تھا وہ دوہرے عذاب کی اپیل کریں گے کہ اے اللہ ! ہم بےقصور ہیں ، ہمیں معافی ملنی چاہیے اور اگر ہم کو معافی نہیں ملتی تو ہماری یہ درخواست ضرور قبول ہو کہ ہمارے سیدوں ، سرداروں اور پیروں ، بزرگوں کو دوچند عذاب دیا جائے اس لئے کہ ان ظالموں نے اپنے آپ کو بھی ہلاک کیا اور ہمارا بیڑا بھی انہیں لوگوں نے تباہ وبرباد کردیا بلا شبہ ان کا دوہرا جرم ہے اور ان کو دہرا عذاب بھی ملنا چاہیے اور ان کو اپنی رحمت سے ضرور دور کردے۔ اس کی وضاحت بھی ہم پیچھے عروۃ الوثقی ، جلد تین میں کر آئے ہیں ملاحظہ کریں سورة الاعراف آیت 37 وغیرہ۔
Top