Urwatul-Wusqaa - Al-Israa : 77
وَ لَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْكَ وَ اِلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكَ١ۚ لَئِنْ اَشْرَكْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ
وَلَقَدْ اُوْحِيَ : اور یقینا وحی بھیجی گئی ہے اِلَيْكَ : آپ کی طرف وَاِلَى : اور طرف الَّذِيْنَ : وہ جو کہ مِنْ قَبْلِكَ ۚ : آپ سے پہلے لَئِنْ : البتہ اگر اَشْرَكْتَ : تو نے شرک کیا لَيَحْبَطَنَّ : البتہ اکارت جائیں گے عَمَلُكَ : تیرے عمل وَلَتَكُوْنَنَّ : اور تو ہوگا ضرور مِنَ : سے الْخٰسِرِيْنَ : خسارہ پانے والے
اور بیشک آپ ﷺ کی طرف (اے پیغمبر اسلام ! ) اور آپ سے قبل جو (پیغمبر) گزرے ہیں ان پر یہی وحی بھیجی گئی ہے کہ (اے مخاطب ! ) اگر تو نے شرک کیا تو تیرے اعمال اکارت جائیں گے اور تو خسارہ پانے والوں میں ہو گا
میری اور میرے سے پہلے لوگوں کی طرف وحی کی گئی تھی کہ شرک کے قریب نہ جانا 65۔ نبی اعظم وآخر محمد ﷺ اپنے ان جاہل مخاطبین کو ارشاد فرما رہے ہیں کہ تم مجھے شرک کی طرف دعوت دیتے ہو اور میں تمہاری شرک کی دعوت کیونکہ قبول کرسکتا ہوں جب کہ تمہارے پاس کوئی دلیل بھی موجود نہیں ہے صرف اس ورطے سے تم کہہ رہے ہو کہ سارے لوگ اسی طرح کرتے ہیں حالانکہ یہ کوئی دلیل نہیں ہے کہ اس کو سب لوگ کرتے ہیں دلیل تو میرے پاس ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے وحی کی گئی ہے اور پھر صرف مجھے ہی نہیں میرے سے پہلے سارے انبیاء ورسل کو بھی وحی کی گئی تھی کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک مت کرنا اور پھر صرف یہی نہیں کہ منع کیا گیا ہے بلکہ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر تو نے شرک کیا تو تیرے سارے اعمال ہی ضبط کرلیے جائیں گے گویا شرک اتنی بڑی اور بری چیز ہے کہ اس سے نہ صرف یہ کہ شرک ہی گناہ ہوگا بلکہ انسان کے وہ اعمال جو اس نے صحیح اور درست کیے ہوں گے وہ بھی ضائع ہو جائین گے اور ان کا بھی کوئی فائدہ نہیں رہے گا۔ مثلا ایک بچہ امتحان دیتا ہے وہ سیکنڈ یا تھرڈ پوزیشن میں پاس ہوجاتا ہے ، اس کو کسی اچھی جگہ نہ تو داخلہ ملتا ہے اور نہ ہی ملازمت تا ہم وہ یہ تو کہہ سکتا ہے کہ میں نے میڑک ، ایف۔ اے یا بی۔ اے کیا ہے لیکن اگر اس کے پاس مارک ہی نہ ہوں تو جو نمبر اس نے حاصل کیے ہیں کیا وہ اس کے کام آجائیں گے یا اکارت جائیں گے ؟ بلاشبہ وہ اکارت چلے جائیں گے اور ان کا اس کو کچھ بھی فائدہ نہیں ہوگا۔ مشرک کے لیے دوزخ جب لازم ہوگئی تو اس کے اچھے اعمال کا نتیجہ کیا رہا اور اس کو ان اچھے اعمال کا فائدہ کیا ہوا ؟ اسی طرح ارشاد فرمایا گیا کہ مشرک کے سارے نیک اعمال بھی اکارت جائیں گے اور بلاشبہ یہ خسارہ اتنا بڑا خسارہ ہے جس کے پورا ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
Top