Urwatul-Wusqaa - Az-Zukhruf : 64
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ
اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ تعالیٰ هُوَ رَبِّيْ : وہ رب ہے میرا وَرَبُّكُمْ : اور رب تمہارا فَاعْبُدُوْهُ : پس عبادت کرو اس کی ھٰذَا : یہ ہے صِرَاطٌ : راستہ مُّسْتَقِيْمٌ : سیدھا
بلاشبہ اللہ ہی میرا رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے پس اس کی عبادت کرو یہی سیدھا راستہ ہے
اللہ تعالیٰ ہی میرا رب ہے اور تمہارا بھی ، عبادت اسی کی ہے اور یہی سیدھی راہ ہے 64 ؎ عیسیٰ (علیہ السلام) کو یحییٰ (علیہ السلام) کی طرح دوسرے نبیوں اور رسولوں کی عمروں کے مقابلہ میں بہت پہلے ہی نبوت و رسالت سے سرفراز فرمادیا گیا تھا اور وہ لوگوں تک بچپنے ہی سے نبوت و رسالت کا پیغام پہنچانے لگے تھے اور ان کا سب سے پہلا اعلان و فرمان یہی تھا کہ لوگو ! اللہ تعالیٰ ہی میرا رب ہے اور تمہارا بھی میں بھی اسی کی عبادت کرتا ہوں اور تم بھی اسی کی عبادت کرو یہی سیدھا راستہ ہے۔ اچھی طرح سن لو کہ میں نہ تو خدا ہوں اور نہ ہی خدا کا بیٹا اور نہ ہی میں نے یہ کہا ہے کہ تم میری عبادت کرو بلکہ میری دعوت تو وہی ہے جو دوسرے تمام نبیوں اور رسولوں کی تھی۔ وضاحت کے لیے عزوۃ الوثقی جلد دوم سورة آل عمران آیت 28 ، سوہ النساء آیت 112 ، سورة المائدہ آیت 15 جلد پنجم سورة مریم کی آیت 30 ، 31 کی تفسیر کو ملاحظہ کریں۔
Top