Urwatul-Wusqaa - An-Najm : 58
لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ
لَيْسَ لَهَا : نہیں اس کے لیے مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا كَاشِفَةٌ : کوئی ہٹانے والی
جس کو اللہ کے سوا کوئی ہٹانے والا نہیں ہے
جس کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی ظاہر کرنے والا نہیں ہے 58 ؎ (کاشفتہ ) اسم فاعل مفد مونث۔ کھولنے والی حالت یا شخصیت۔ مطلب یہ ہے کہ کوئی حالت یا کوئی شخصیت قیامت کے چہرے سے پردہ ہٹانے والی نہیں ہے اور کوئی نہیں بتا سکتا کہ اس کی حقیقت کیا ہے اور وہ کب آئے گی۔ (جلالین و صاوی) اور یہ بھی کہ اس کے شواہد کو کوئی دور نہیں کرسکتا۔ (صادی و جمل) اور (کاشفتہ) بمعنی مصدری (کشف) بھی مستعمل ہے۔ (قاموس) یعنی اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی طرف سے قیامت کا کشف نہیں ہو سکتا۔ (جمل) قیامت کا ظاہر کرنا اللہ رب ذوالجلال والاکرام ہی کا کام ہے اس کے سوا کوئی نہیں ہے جو اس کو واضح کرسکے اور کھول سکے یا ظاہر کرسکے اور موت بھی ظاہر ہے کہ اس کے قبضہ قدرت میں ہے۔ (ھوالذی یحییٰ ویمیت)
Top