Urwatul-Wusqaa - An-Naba : 31
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ
اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ : بیشک متقی لوگوں کے لئے مَفَازًا : کامیابی ہے
بلاشبہ (اب) نیکوکاروں کیلئے کامیابی ہے
بلاشبہ نیکو کاروں کے لئے کامیابی ہی کامیابی ہے ۔ 31 وہ لوگ جو دنیوی زندگی میں جو کرتے ہیں محض نیکو کاری کے لئے کرتے ہیں نہ تو ان کے ہاں دکھاوا ہے اور نہ ہی کوئی ذاتی مفاد ہے ، اگر ان کے ہاں کچھ ہے تو وہ رضائے الٰہی ہے اور اس کے حصول کے لئے وہ تگ و دو کر رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں تو وہی جو اللہ کی چاہت ہے۔ ان کے ہاں دنیوی زندگی کی کوئی دلچسپی ہے تو وہ محض اتنی ہے کہ وہ اس زندگی میں رہ کر آخرت کی تیاری کرسکتے ہیں اور آخرت کے لئے اعمال کرسکتے ہیں ، وہ کھاتے ہیں تو محض اس لئے کہ وہ آخرت کے لئے کچھ سامان اکٹھا کرلیں اور وہ پہنتے ہیں تو محض اس لئے کہ ننگا رہنا ان کے اللہ کی رضا نہیں ، وہ سوتے ہیں تو اس لئے کہ وہ جاگ کر اللہ کی عبادت کرسکیں۔ مختصراً یہ کہ ان کا کوئی عمل بھی ہو تو وہ محض رضائے الٰہی کے حصول کے لئے ہوتا ہے۔
Top