Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 13
فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌۙ
فِيْهَا سُرُرٌ : اس میں تخت مَّرْفُوْعَةٌ : اونچے اونچے
اس میں اونچے اونچے تخت (بچھے) ہوں گے
اس میں اونچے اونچے تخت بچھے ہوں گے 13 ؎ ( سرر) کے معنی تخت کے ہیں جو سریر کی جمع ہے۔ سریر کیا ہے ؟ امام راغب کہتے ہیں کہ وہ ہے جس پر سرور سے بیٹھا جائے کیونکہ یہ ارباب نعمت ہی کے پاس ہوتا ہے اس کی جمع اسرۃ اور سرر آتی ہے۔ تخت بھی ہوں اور بجھے ہوئے بھی ہوں اور پھر اونچی جگہ پر بھی بچھائے گئے ہوں تو کیا ہی ان کی شان ہوگی اور کتنا عزت افزائی کا نظارہ ہوگا اور کیا ہی خوش قسمت ہوں گے وہ لوگ جن کو یہ نظارہ میسر ہوگا کہ دیکھنے والے دیکھ دیکھ کر ہی خوش ہوتے رہیں گے۔
Top