Tafseer-e-Usmani - Al-Anbiyaa : 59
قَالُوْا مَنْ فَعَلَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَاۤ اِنَّهٗ لَمِنَ الظّٰلِمِیْنَ
قَالُوْا : کہنے لگے مَنْ : کون۔ کس فَعَلَ : کیا ھٰذَا : یہ بِاٰلِهَتِنَآ : ہمارے معبودوں کے ساتھ اِنَّهٗ : بیشک وہ لَمِنَ : البتہ۔ سے الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
کہنے لگے کس نے کیا یہ کام ہمارے معبودوں کے ساتھ وہ تو کوئی بےانصاف ہے11
11 یعنی یہ گستاخی اور بےادبی کی حرکت ہمارے معبودوں کے ساتھ کس نے کی یقینا جس نے یہ کام کیا بڑا ظالم اور شریر ہے (استغفر اللہ) یہ شاید ان لوگوں نے کہا ہوگا جن کے کان تک (وَتَاللّٰهِ لَاَكِيْدَنَّ اَصْنَامَكُمْ ) 21 ۔ الانبیآء :57) کی آواز نہ پہنچی تھی۔
Top