Tafseer-e-Usmani - At-Tawba : 28
عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰىۙ
عَلَّمَهٗ : سکھایا اس کو شَدِيْدُ الْقُوٰى : زبردست قوت والے نے
اس کو سکھلایا ہے سخت قوتوں والے نے زور آور نے6 
6  یعنی وحی بھیجنے والا تو اصل میں اللہ تعالیٰ ہے۔ لیکن جس کے ذریعہ سے وہ وحی آپ ﷺ تک پہنچتی ہے اور جو بظاہر آپ ﷺ کو سکھلاتا ہے وہ بہت سخت قوتوں والا، بڑا زور آور حسین و وجیہ فرشتہ ہے جسے " جبرائیل امین " کہتے ہیں۔ چناچہ " سورة التکویر " میں جبرائیل کی نسبت فرمایا۔ (اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍ 19 ۝ ۙ ذِيْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِيْنٍ 20 ۝ ۙ ) 81 ۔ التکویر :19)
Top