Tafseer-e-Usmani - Ar-Rahmaan : 20
بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِۚ
بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ : ان دونوں کے درمیان ایک پردہ ہے لَّا يَبْغِيٰنِ : نہیں وہ تجاوز کرتے۔ آگے بڑھتے
ان دونوں میں ہے ایک پردہ جو ایک دوسرے پر زیادتی نہ کرے4
4  یعنی ایسا نہیں کہ میٹھا اور کھاری پانی ایک دوسرے پر چڑھائی کر کے اس کی خاصیت وغیرہ کو بالکلیہ زائل کر دے یا دونوں مل کر دنیا کو غرق کر ڈالیں۔ اس آیت کے مضمون کے متعلق کچھ تقریر سورة " فرقان " کے اواخر میں گزر چکی ہے۔ اس کو ملاحظہ کرلیا جائے۔
Top