78. An-Nabaالنبإ
The Announcement · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus · مولانا محمد جوناگڑہی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ﴿1﴾
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیںعَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ﴿2﴾
اس بڑی خبر کے متعلقالَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ﴿3﴾
جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیںكَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ﴿4﴾
یقیناً یہ ابھی جان لیں گےثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ﴿5﴾
پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گااَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ﴿6﴾
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا؟وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ﴿7﴾
اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا؟)وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ﴿8﴾
اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیاوَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ﴿9﴾
اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایاوَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ﴿10﴾
اور رات کو ہم نے پرده بنایاوَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪﴿11﴾
اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایاوَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ﴿12﴾
اور تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائےوَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ﴿13﴾
اور ایک چمکتا ہوا روشن چراغ (سورج) پیدا کیاوَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ﴿14﴾
اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایالِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ﴿15﴾
تاکہ اس سے اناج اور سبزه اگائیںوَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ﴿16﴾
اور گھنے باغ (بھی اگائیں)اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ﴿17﴾
بیشک فیصلہ کے دن کا وقت مقرر ہےیَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ﴿18﴾
جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گےوَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ﴿19﴾
اور آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں دروازے دروازے ہو جائیں گےوَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ﴿20﴾
اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وه سراب ہو جائیں گےاِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ﴿21﴾
بیشک دوزخ گھات میں ہےلِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ﴿22﴾
سرکشوں کا ٹھکانہ وہی ہےلّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ﴿23﴾
اس میں وه مدتوں تک پڑے رہیں گےلَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ﴿24﴾
نہ کبھی اس میں خنکی کا مزه چکھیں گے، نہ پانی کااِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ﴿25﴾
سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیﭗ کےجَزَآءً وِّفَاقًاؕ﴿26﴾
(ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گااِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ﴿27﴾
انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھیوَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ﴿28﴾
اور بے باکی سے ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھےوَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ﴿29﴾
ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہےفَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠ع﴿30﴾
اب تم (اپنے کیے کا) مزه چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گےاِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ﴿31﴾
یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہےحَدَآئِقَ وَ اَعْنَابًاۙ﴿32﴾
باغات ہیں اور انگور ہیںوَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ﴿33﴾
اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیںوَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ﴿34﴾
اور چھلکتے ہوئے جام شراب ہیںلَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ﴿35﴾
وہاں نہ تو وه بیہوده باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹی باتیں سنیں گےجَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ﴿36﴾
(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا) بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگارَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ﴿37﴾
(اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے واﻻ ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگایَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا﴿38﴾
جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وه ٹھیک بات زبان سے نکالےذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا﴿39﴾
یہ دن حق ہے اب جو چاہے اپنے رب کے پاس (نیک اعمال کر کے) ٹھکانا بنالےاِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ع﴿40﴾
ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا (اور چوکنا کر دیا) ہے۔ جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا