79. An-Naazi'aatالنازعات
Those who drag forth · Meccan · 46 ayahs · 2 rukus · مولانا محمد جوناگڑہی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ﴿1﴾
ڈوب کر سختی سے کھینچنے والوں کی قسم!وَّ النّٰشِطٰتِ نَشْطًاۙ﴿2﴾
بند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم!وَّ السّٰبِحٰتِ سَبْحًاۙ﴿3﴾
اور تیرنے پھرنے والوں کی قسم!فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًاۙ﴿4﴾
پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم!فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاۘ﴿5﴾
پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم!یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُۙ﴿6﴾
جس دن کانپنے والی کانپے گیتَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُؕ﴿7﴾
اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گیقُلُوْبٌ یَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌۙ﴿8﴾
(بہت سے) دل اس دن دھڑکتے ہوں گےاَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌۘ﴿9﴾
جن کی نگاہیں نیچی ہوں گییَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِؕ﴿10﴾
کہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًؕ﴿11﴾
کیا اس وقت جب کہ ہم بوسیده ہڈیاں ہو جائیں گے؟قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۘ﴿12﴾
کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہےفَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌۙ﴿13﴾
(معلوم ہونا چاہئے) وه تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہےفَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِؕ﴿14﴾
کہ (جس کے ﻇاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گےهَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ﴿15﴾
کیا موسیٰ ؑ کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىۚ﴿16﴾
جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارااِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى٘ۖ﴿17﴾
(کہ) تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے سرکشی اختیار کر لی ہےفَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰىۙ﴿18﴾
اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہےوَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰىۚ﴿19﴾
اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راه دکھاؤں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگےفَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰى٘ۖ﴿20﴾
پس اسے بڑی نشانی دکھائیفَكَذَّبَ وَعَصٰى٘ۖ﴿21﴾
تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کیثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰى٘ۖ﴿22﴾
پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئےفَحَشَرَ فَنَادٰى٘ۖ﴿23﴾
پھر سب کو جمع کرکے پکارافَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى٘ۖ﴿24﴾
تم سب کا رب میں ہی ہوںفَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىؕ﴿25﴾
تو (سب سے بلند وباﻻ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کرلیااِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰى٢ؕ۠ع﴿26﴾
بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرےءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ١ؕ بَنٰىهَاٙ﴿27﴾
کیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایارَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَاۙ﴿28﴾
اس کی بلندی اونچی کی پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر دیاوَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَجَ ضُحٰىهَا۪﴿29﴾
اسکی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو نکالاوَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَاؕ﴿30﴾
اور اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیااَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا۪﴿31﴾
اس میں سے پانی اور چاره نکالاوَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ﴿32﴾
اور پہاڑوں کو (مضبوط) گاڑ دیامَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ﴿33﴾
یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لئے (ہیں)فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى٘ۖ﴿34﴾
پس جب وه بڑی آفت (قیامت) آجائے گییَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ﴿35﴾
جس دن کہ انسان اپنے کیے ہوئے کاموں کو یاد کرے گاوَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰى﴿36﴾
اور (ہر) دیکھنے والے کے سامنے جہنم ﻇاہر کی جائے گیفَاَمَّا مَنْ طَغٰىۙ﴿37﴾
تو جس (شخص) نے سرکشی کی (ہوگی)وَ اٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاۙ﴿38﴾
اور دنیوی زندگی کو ترجیح دی (ہوگی)فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ﴿39﴾
اس کا ٹھکانا جہنم ہی ہےوَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ﴿40﴾
ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا رہا ہوگا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہوگافَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ﴿41﴾
تو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہےیَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَاؕ﴿42﴾
لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیںفِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَاؕ﴿43﴾
آپ کو اس کے بیان کرنے سے کیا تعلق؟اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَاؕ﴿44﴾
اس کے علم کی انتہا تو اللہ کی جانب ہےاِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَاؕ﴿45﴾
آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاه کرنے والے ہیںكَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا۠ع﴿46﴾
جس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی (دنیا میں) رہے ہیں