81. At-Takwirالتكوير
The Overthrowing · Meccan · 29 ayahs · 1 rukus · مولانا محمد جوناگڑہی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ۪ۙ﴿1﴾
جب سورج لپیٹ لیا جائے گاوَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ۪ۙ﴿2﴾
اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گیوَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ۪ۙ﴿3﴾
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گےوَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ۪ۙ﴿4﴾
اور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیںوَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ۪ۙ﴿5﴾
اور جب وحشی جانور اکھٹے کیے جائیں گےوَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ۪ۙ﴿6﴾
اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گےوَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ۪ۙ﴿7﴾
اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گیوَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُئِلَتْ۪ۙ﴿8﴾
اور جب زنده گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گابِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ﴿9﴾
کہ کس گناه کی وجہ سے وه قتل کی گئی؟وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ۪ۙ﴿10﴾
اور جب نامہٴ اعمال کھول دیئے جائیں گےوَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ﴿11﴾
اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گیوَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ﴿12﴾
اور جب جہنم بھڑکائی جائے گیوَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ﴿13﴾
اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گیعَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ﴿14﴾
تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگافَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ﴿15﴾
میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والےالْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ﴿16﴾
چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کیوَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ﴿17﴾
اور رات کی جب جانے لگےوَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ﴿18﴾
اور صبح کی جب چمکنے لگےاِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۙ﴿19﴾
یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہےذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ﴿20﴾
جو قوت واﻻ ہے، عرش والے (اللہ) کے نزدیک بلند مرتبہ ہےمُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍؕ﴿21﴾
جس کی (آسمانوں میں) اطاعت کی جاتی ہے امین ہےوَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ﴿22﴾
اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہےوَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ﴿23﴾
اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہےوَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ﴿24﴾
اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیںوَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ﴿25﴾
اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیںفَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَؕ﴿26﴾
پھر تم کہاں جا رہے ہواِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَۙ﴿27﴾
یہ تو تمام جہان والوں کے لئے نصیحت نامہ ہےلِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَؕ﴿28﴾
(بالخصوص) اس کے لئے جو تم میں سے سیدھی راه پر چلنا چاہےوَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿29﴾
اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے