82. Al-Infitaarالإنفطار
The Cleaving · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا محمد جوناگڑہی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ﴿1﴾
جب آسمان پھٹ جائے گاوَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ﴿2﴾
اور جب ستارے جھڑ جائیں گےوَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ﴿3﴾
اور جب سمندر بہہ نکلیں گےوَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ﴿4﴾
اور جب قبریں (شق کر کے) اکھاڑ دی جائیں گیعَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ﴿5﴾
(اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گایٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ﴿6﴾
اے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایاالَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ﴿7﴾
جس (رب نے) تجھے پیدا کیا، پھر ٹھیک ٹھاک کیا، پھر (درست اور) برابر بنایافِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ﴿8﴾
جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیاكَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِۙ﴿9﴾
ہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے ہووَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ﴿10﴾
یقیناً تم پر نگہبان عزت والےكِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ﴿11﴾
لکھنے والے مقرر ہیںیَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ﴿12﴾
جوکچھ تم کرتے ہو وه جانتے ہیںاِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۚ﴿13﴾
یقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش وآرام اور) نعمتوں میں ہوں گےوَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍۚۖ﴿14﴾
اور یقیناً بدکار لوگ دوزخ میں ہوں گےیَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ﴿15﴾
بدلے والے دن اس میں جائیں گےوَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِیْنَؕ﴿16﴾
وه اس سے کبھی غائب نہ ہونے پائیں گےوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ﴿17﴾
تجھے کچھ خبر بھی ہے کہ بدلے کا دن کیا ہےثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِؕ﴿18﴾
میں پھر (کہتا ہوں کہ) تجھے کیا معلوم کہ جزا (اور سزا) کا دن کیا ہےیَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ع﴿19﴾
(وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے