86. At-Taariqالطارق
The Morning Star · Meccan · 17 ayahs · 1 rukus · مولانا محمد جوناگڑہی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ﴿1﴾
قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کیوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ﴿2﴾
تجھے معلوم بھی ہے کہ وه رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ﴿3﴾
وه روشن ستاره ہےاِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌؕ﴿4﴾
کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہوفَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ﴿5﴾
انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وه کس چیز سے پیدا کیا گیا ہےخُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ﴿6﴾
وه ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہےیَّخْرُجُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآئِبِؕ﴿7﴾
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہےاِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ﴿8﴾
بیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہےیَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُۙ﴿9﴾
جس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگیفَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ﴿10﴾
تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگاروَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ﴿11﴾
بارش والے آسمان کی قسم!وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ﴿12﴾
اور پھٹنے والی زمین کی قسم!اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ﴿13﴾
بیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے واﻻ کلام ہےوَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ﴿14﴾
یہ ہنسی کی (اور بے فائده) بات نہیںاِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ﴿15﴾
البتہ کافر داؤ گھات میں ہیںوَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚۖ﴿16﴾
اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوںفَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠ع﴿17﴾
تو کافروں کو مہلت دے انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے