87. Al-A'laaالأعلى
The Most High · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا محمد جوناگڑہی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ﴿1﴾
اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کرالَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ﴿2﴾
جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایاوَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ﴿3﴾
اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائیوَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى۪ۙ﴿4﴾
اور جس نے تازه گھاس پیدا کیفَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ﴿5﴾
پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیاسَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ﴿6﴾
ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گااِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىؕ﴿7﴾
مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ﻇاہر اور پوشیده کو جانتا ہےوَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ﴿8﴾
ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گےفَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ﴿9﴾
تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دےسَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ﴿10﴾
ڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گاوَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ﴿11﴾
(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گاالَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ﴿12﴾
جو بڑی آگ میں جائے گاثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىؕ﴿13﴾
جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جیے گا، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا)قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ﴿14﴾
بیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیاوَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ﴿15﴾
اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہابَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ﴿16﴾
لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہووَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ﴿17﴾
اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہےاِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ﴿18﴾
یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیںصُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠ع﴿19﴾
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں