92. Al-Lailالليل
The Night · Meccan · 21 ayahs · 1 rukus · مولانا محمد جوناگڑہی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىۙ﴿1﴾
قسم ہے اس رات کی جب چھا جائےوَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ﴿2﴾
اور قسم ہے دن کی جب روشن ہووَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ﴿3﴾
اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر وماده کو پیدا کیااِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰىؕ﴿4﴾
یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہےفَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰىۙ﴿5﴾
جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے)وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ﴿6﴾
اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گافَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىؕ﴿7﴾
تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گےوَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰىۙ﴿8﴾
لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتیوَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ﴿9﴾
اور نیک بات کی تکذیب کیفَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىؕ﴿10﴾
تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گےوَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ﴿11﴾
اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گااِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى٘ۖ﴿12﴾
بیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہےوَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى﴿13﴾
اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہےفَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰىۚ﴿14﴾
میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہےلَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ﴿15﴾
جس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگاالَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ﴿16﴾
جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیاوَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ﴿17﴾
اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گاالَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰىۚ﴿18﴾
جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہےوَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ﴿19﴾
کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہواِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ﴿20﴾
بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئےوَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠ع﴿21﴾
یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا