68. Al-Qalamالقلم

The Pen · Meccan · 52 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. نٓ وَ الْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوْنَۙ﴿1﴾

    ن۔ قسم ہے قلم کی اور اس کی جو (کاتبان وحی) لکھتے ہیں
  2. مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍۚ﴿2﴾

    کہ آپ اللہ کے فضل سے دیوانہ نہیں
  3. وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍۚ﴿3﴾

    اور یقینا آپ کے لیے ایسا اجر ہے جو کبھی منقطع ہونے والا نہیں
  4. وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ﴿4﴾

    اور آپ یقینا اخلاق کے بڑے بلند مرتبہ پر ہیں
  5. فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُوْنَۙ﴿5﴾

    عنقریب آپ بھی دیکھ لیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے
  6. بِاَىیِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ﴿6﴾

    کہ تم میں سے کون جنون میں مبتلا ہے
  7. اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١۪ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ﴿7﴾

    بلاشبہ آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ بھول گیا ہے اور کون راہ راست پر ہیں۔
  8. فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ﴿8﴾

    لہٰذا آپ جھٹلانے والوں کی بات نہ مانئے
  9. وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ﴿9﴾

    وہ تو چاہتے ہیں کہ اگر آپ نرم رویہ اختیار کریں تو وہ بھی نرم ہوجائیں
  10. وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍۙ﴿10﴾

    اور ہر قسمیں کھانے والے ذلیل کی بات نہ مانئے
  11. هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ﴿11﴾

    جو طعنے دینے والا ہے اور چغلیاں کھاتا پھرتا ہے
  12. مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ﴿12﴾

    بھلائی سے ہر دم روکنے والا، حد سے بڑھنے والا گنہگار ہے
  13. عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍۙ﴿13﴾

    بڑا اجڈ ہے اور ان باتوں کے علاوہ بداصل بھی ہے
  14. اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیْنَؕ﴿14﴾

    اس بنا پر کہ وہ مالدار ہے اور بیٹوں والا ہے
  15. اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ﴿15﴾

    جب اس پر ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ : یہ تو پہلے لوگوں کی داستانیں ہیں
  16. سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ﴿16﴾

    جلد ہی ہم اس کی لمبوتری ناک پر داغ لگائیں گے
  17. اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ١ۚ اِذْ اَقْسَمُوْا لَیَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِیْنَۙ﴿17﴾

    ہم نے انہیں ایسے ہی آزمایا ہے جیسے باغ والوں کو آزمایا تھا۔ جب انہوں نے قسمیں کھائیں کہ وہ صبح دم ہی باغ کا پھل توڑ لیں گے
  18. وَ لَا یَسْتَثْنُوْنَ﴿18﴾

    اور وہ کوئی استثنا نہیں کر رہے تھے۔
  19. فَطَافَ عَلَیْهَا طَآئِفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَ هُمْ نَآئِمُوْنَ﴿19﴾

    پھر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک آفت اس باغ پر پھر گئی جبکہ وہ ابھی سوئے ہوئے تھے
  20. فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِیْمِۙ﴿20﴾

    اور باغ یوں ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی ہو
  21. فَتَنَادَوْا مُصْبِحِیْنَۙ﴿21﴾

    وہ صبح دم ہی ایک دوسرے کو پکارنے لگے
  22. اَنِ اغْدُوْا عَلٰى حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ﴿22﴾

    کہ اگر تمہیں پھل توڑنا ہے تو سویرے سویرے اپنی کھیتی کی طرف نکل چلو
  23. فَانْطَلَقُوْا وَ هُمْ یَتَخَافَتُوْنَۙ﴿23﴾

    پھر وہ چل کھڑے ہوئے اور آپس میں چپکے چپکے کہہ رہے تھے
  24. اَنْ لَّا یَدْخُلَنَّهَا الْیَوْمَ عَلَیْكُمْ مِّسْكِیْنٌۙ﴿24﴾

    کہ آج کوئی مسکین تمہارے پاس نہیں آئے گا
  25. وَّ غَدَوْا عَلٰى حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ﴿25﴾

    اور وہ صبح سویرے ہی لپکتے ہوئے وہاں جاپہنچے جیسے وہ (پھل توڑنے کی) پوری قدرت رکھتے ہیں
  26. فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَۙ﴿26﴾

    پھر جب انہوں نے باغ کی طرف دیکھا تو کہنے لگے : یقینا ہم راہ بھول گئے ہیں
  27. بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ﴿27﴾

    (پھر غور سے دیکھا تو کہنے لگے) بلکہ ہمارے تو نصیب ہی پھوٹ گئے ہیں
  28. قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْ لَا تُسَبِّحُوْنَ﴿28﴾

    ان کے منجھلے نے کہا : میں نے تمہیں کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے ؟
  29. قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ﴿29﴾

    وہ کہنے لگے : پاک ہے ہمارا پروردگار، ہم ہی ظالم تھے
  30. فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ﴿30﴾

    پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں ملامت کرنے لگے۔
  31. قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِیْنَ﴿31﴾

    بولے : ہائے افسوس ! ہم ہی سرکش ہوگئے تھے۔
  32. عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ﴿32﴾

    کچھ بعید نہیں۔ ہمارا پروردگار ہمیں اس کے بدلے میں اس سے اچھا باغ عطا فرمائے۔ ہم اپنے پروردگار کی طرف راغب ہوتے ہیں۔
  33. كَذٰلِكَ الْعَذَابُ١ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠ع﴿33﴾

    ایسا ہوتا ہے عذاب اور آخرت کا عذاب تو اس سے بھی بڑا ہے، کاش ! یہ لوگ جان لیتے
  34. اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ﴿34﴾

    پرہیز گاروں کے لیے ان کے پروردگار کے ہاں نعمتوں والی جنتیں ہیں
  35. اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ كَالْمُجْرِمِیْنَؕ﴿35﴾

    کیا ہم فرمانبرداروں کا حال مجرموں کا سا بنادیں گے ؟
  36. مَا لَكُمْ١ٙ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَۚ﴿36﴾

    تمہیں کیا ہوگیا ہے یہ تم کیسا حکم لگاتے ہو
  37. اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِیْهِ تَدْرُسُوْنَۙ﴿37﴾

    یا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم (یہ بات) پڑھتے ہو
  38. اِنَّ لَكُمْ فِیْهِ لَمَا تَخَیَّرُوْنَۚ﴿38﴾

    کہ تمہارے لئے آخرت میں وہی کچھ ہوگا جو تم پسند کرو گے
  39. اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ۙ اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَۚ﴿39﴾

    یا ہمارے ذمہ تمہارے پاس حلفیہ عہد ہیں جو قیامت کے دن تک جا پہنچیں گے کہ تمہیں وہی کچھ ملے گا جو تم حکم لگاؤ گے
  40. سَلْهُمْ اَیُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِیْمٌۚۛ﴿40﴾

    آپ ان سے پوچھیے کہ اس بات کا ضامن کون ہے ؟
  41. اَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ١ۛۚ فَلْیَاْتُوْا بِشُرَكَآئِهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ﴿41﴾

    یا ان کے کچھ شریک ہیں ؟ پھر اگر وہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لائیں
  42. یَوْمَ یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَۙ﴿42﴾

    جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور انہیں سجدہ کرنے کو بلایا جائے گا تو یہ سجدہ نہ کرسکیں گے
  43. خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ وَ قَدْ كَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ وَ هُمْ سٰلِمُوْنَ﴿43﴾

    ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی۔ وہ (دنیا میں) سجدہ کی طرف بلائے جاتے تھے اور اس وقت تو وہ صحیح سالم تھے
  44. فَذَرْنِیْ وَ مَنْ یُّكَذِّبُ بِهٰذَا الْحَدِیْثِ١ؕ سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَۙ﴿44﴾

    ہٰذا جو شخص اس کلام کو جھٹلاتا ہے اس کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو۔ ہم انہیں بتدریج یوں تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ انہیں خبر بھی نہ ہوگی
  45. وَ اُمْلِیْ لَهُمْ١ؕ اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ﴿45﴾

    اور میں ان کی رسی دراز کر رہا ہوں۔ بلاشبہ میری تدبیر کا کوئی توڑ نہیں
  46. اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَۚ﴿46﴾

    یا آپ ان سے کوئی صلہ مانگتے ہیں کہ وہ تاوان (کے بوجھ) سے دبے جارہے ہیں
  47. اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ﴿47﴾

    یا ان کے پاس غیب ہے جسے وہ لکھ لیتے ہیں
  48. فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِ١ۘ اِذْ نَادٰى وَ هُوَ مَكْظُوْمٌؕ﴿48﴾

    پس آپ اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کیجئے اور مچھلی والے (یونس) کی طرح نہ ہونا جب انہوں نے پکارا اور وہ غم سے بھرے ہوئے تھے
  49. لَوْ لَاۤ اَنْ تَدٰرَكَهٗ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ مَذْمُوْمٌ﴿49﴾

    اگر انہیں ان کے پروردگار کا فضل سنبھالا نہ دیتا تو وہ تو برے حالوں ایک چٹیل میدان میں پھینک دیئے گئے تھے۔
  50. فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿50﴾

    چناچہ ان کے پروردگار نے انہیں برگزیدہ کیا اور صالحین میں شامل کردیا
  51. وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ﴿51﴾

    اور کافر لوگ جب قرآن سنتے ہیں تو آپ کو ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں کہ گویا آپ کے قدم ڈگمگا دیں گے اور کہتے ہیں کہ : یہ تو ایک دیوانہ ہے
  52. وَ مَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿52﴾

    حالانکہ یہ (قرآن) تمام اہل عالم کے لیے نصیحت ہے۔