80. Abasaعبس
He frowned · Meccan · 42 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤىۙ﴿1﴾
وہ (پیغمبر) ترش رو ہوئے اور بےرخی کیاَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىؕ﴿2﴾
کہ ان کے پاس ایک اندھا آیاوَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّكّٰۤىۙ﴿3﴾
اور آپ کو کیا معلوم شاید وہ سنور جاتااَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىؕ﴿4﴾
اور نصیحت قبول کرتا تو نصیحت اسے فائدہ دیتیاَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰىۙ﴿5﴾
مگر جو شخص بےپروائی کرتا ہےفَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ﴿6﴾
تو آپ (اس کی ہدایت کے لیے) اس کے پیچھے پڑے ہیںوَ مَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّكّٰىؕ﴿7﴾
حالانکہ اگر وہ نہیں سنورتا تو آپ پر کوئی ذمہ داری نہیںوَ اَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰىۙ﴿8﴾
مگر جو شخص کوشش کرکے آپ کے پاس آیا ہےوَ هُوَ یَخْشٰىۙ﴿9﴾
اور وہ ڈرتا ہےفَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰىۚ﴿10﴾
تو آپ اس سے غفلت برتتے ہیںكَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌۚ﴿11﴾
ایسا ہرگز نہیں چاہیے۔ یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہےفَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ﴿12﴾
جو چاہے اسے یاد رکھےفِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ﴿13﴾
وہ قابل احترام صحیفوں میں درج ہےمَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭۙ﴿14﴾
جو بلند مقام پر رکھے ہیں اور پاکیزہ ہیںبِاَیْدِیْ سَفَرَةٍۙ﴿15﴾
ان کاتبوں کے ہاتھوں میں رہتے ہیںكِرَامٍۭ بَرَرَةٍؕ﴿16﴾
جو بڑے بزرگ اور نیکو کار ہیںقُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ﴿17﴾
لعنت ہو انسان پر وہ کیسا منکر حق ہے ؟مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗؕ﴿18﴾
اللہ نے اسے کس چیز سے پیدا کیا ؟مِنْ نُّطْفَةٍ١ؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ﴿19﴾
نطفہ سے، اللہ نے اسے پیدا کیا پھر اس کی تقدیر مقرر کیثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗۙ﴿20﴾
پھر اس کے لئے راستہ آسان کردیاثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ﴿21﴾
پھر اسے موت دی پھر اسے قبر میں رکھاثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗؕ﴿22﴾
پھر جب چاہے گا دوبارہ اٹھا کھڑا کرے گاكَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ﴿23﴾
ہرگز نہیں، جس بات کا اسے حکم دیا گیا تھا وہ فرض اس نے قطعاً پورا نہیں کیافَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ﴿24﴾
انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے کھانے کی طرف دیکھےاَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّاۙ﴿25﴾
ہم نے ہی اوپر سے پانی برسایاثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّاۙ﴿26﴾
پھر عجیب طرح سے زمین کو پھاڑافَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّاۙ﴿27﴾
تو اس میں سے ہم نے اناج (بھی) اگایاوَّ عِنَبًا وَّ قَضْبًاۙ﴿28﴾
اور انگور اور ترکاریاںوَّ زَیْتُوْنًا وَّ نَخْلًاۙ﴿29﴾
اور زیتون اور کھجوروَّ حَدَآئِقَ غُلْبًاۙ﴿30﴾
اور گھنے باغاتوَّ فَاكِهَةً وَّ اَبًّاۙ﴿31﴾
اور پھل اور چارہ (بھی) اگائےمَّتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ﴿32﴾
یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامان حیات ہےفَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ٘﴿33﴾
پھر جب کانوں کو بہرا کردینے والی آپہنچے گییَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ﴿34﴾
تو آدمی اس دن اپنے بھائی سے بھاگے گاوَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِۙ﴿35﴾
اور اپنی ماں اور اپنے باپ سےوَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِؕ﴿36﴾
اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے (بھی بھاگے گا)لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ﴿37﴾
اس دن ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اسے (دوسروں سے) بےپروا بنادے گیوُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌۙ﴿38﴾
اس دن کچھ چہرے چمک دمک رہے ہوں گےضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌۚ﴿39﴾
ہنستے ہوئے خوش و خرموَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌۙ﴿40﴾
اور کچھ چہروں پر اس دن گرد پڑ رہی ہوگیتَرْهَقُهَا قَتَرَةٌؕ﴿41﴾
(اور) سیاہی چھا رہی ہوگیاُولٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠ع﴿42﴾
یہ وہ لوگ ہوں گے جو کافر اور بدکردار ہیں۔