81. At-Takwirالتكوير
The Overthrowing · Meccan · 29 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ۪ۙ﴿1﴾
جب سورج لپیٹ لیا جائے گاوَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ۪ۙ﴿2﴾
اور ستارے بےنور ہوجائیں گےوَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ۪ۙ﴿3﴾
اور پہاڑ چلائے جائیں گےوَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ۪ۙ﴿4﴾
اور دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گیوَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ۪ۙ﴿5﴾
اور جنگلی جانور اکٹھے کردیئے جائیں گےوَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ۪ۙ﴿6﴾
اور سمندر بھڑکائے جائیں گےوَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ۪ۙ﴿7﴾
اور جانیں جسموں سے ملا دی جائیں گیوَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُئِلَتْ۪ۙ﴿8﴾
اور زندہ درگور لڑکی سے پوچھا جائے گابِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ﴿9﴾
کہ وہ کس جرم میں ماری گئی تھی ؟وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ۪ۙ﴿10﴾
اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گےوَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ﴿11﴾
اور آسمان کا پوست اتارا جائے گاوَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ﴿12﴾
اور دوزخ بھڑکائی جائے گیوَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ﴿13﴾
اور جنت قریب لے آئی جائے گیعَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ﴿14﴾
(اس وقت) ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہےفَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ﴿15﴾
میں پیچھے ہٹ جانے والے ستاروں کی قسم کھاتاہوںالْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ﴿16﴾
جو سیدھے چلتے چلتے غائب ہوجاتے ہیںوَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ﴿17﴾
اور رات کی جب اس کی تاریکی چھانے لگےوَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ﴿18﴾
اور صبح کی جب وہ سانس لےاِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۙ﴿19﴾
کہ یہ (قرآن) ایک معزز رسول (فرشتے) کا قول ہےذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ﴿20﴾
جو بڑا طاقتور اور صاحب عرش کے ہاں بڑے رتبہ والا ہےمُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍؕ﴿21﴾
وہاں اس کا حکم مانا جاتا ہے، بااعتماد ہےوَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ﴿22﴾
اور (اے کفار مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہےوَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ﴿23﴾
اور اس نے اس (جبریل) کو روشن افق پر دیکھا ہےوَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ﴿24﴾
اور وہ غیب (کے اس علم کو لوگوں تک پہنچانے کے معاملہ) میں بخیل نہیں ہےوَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ﴿25﴾
اور نہ ہی یہ کسی شیطان مردود کا قول ہےفَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَؕ﴿26﴾
پھر تم کہاں جارہے ہو ؟اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَۙ﴿27﴾
یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہےلِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَؕ﴿28﴾
تم میں سے جو بھی سیدھی راہ چلنا چاہتا ہووَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿29﴾
اور تم چاہ نہیں سکتے مگر وہی کچھ جو اللہ رب العالمین چاہتا ہو