88. Al-Ghaashiyaالغاشية

The Overwhelming · Meccan · 26 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِؕ﴿1﴾

    کیا آپ کو چھا جانے والی (آفت) کی خبر پہنچی ؟
  2. وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌۙ﴿2﴾

    اس دن کچھ چہرے خوف زدہ ہوں گے
  3. عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ﴿3﴾

    سخت محنت کرنے والے، تھکے ماندے ہوں گے
  4. تَصْلٰى نَارًا حَامِیَةًۙ﴿4﴾

    دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے
  5. تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍؕ﴿5﴾

    انہیں کھولتے ہوئے پانی کے چشمہ سے پینے کو پانی دیا جائے گا
  6. لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍۙ﴿6﴾

    خار دار سوکھی گھاس کے علاوہ ان کے لیے کوئی کھانا نہ ہوگا
  7. لَّا یُسْمِنُ وَ لَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍؕ﴿7﴾

    جو نہ موٹا کرے گا، نہ بھوک دور کرے گا
  8. وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌۙ﴿8﴾

    اور کچھ چہرے اس دن ہشاش بشاش ہوں گے
  9. لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌۙ﴿9﴾

    اپنی کارکردگی پر خوش ہوں گے
  10. فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ﴿10﴾

    اونچی جنت میں
  11. لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًؕ﴿11﴾

    جہاں وہ کوئی لغو بات نہ سنیں گے
  12. فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ﴿12﴾

    اس میں ایک چشمہ جاری ہوگا
  13. فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌۙ﴿13﴾

    اس میں اونچے رکھے ہوئے تخت ہوں گے
  14. وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ﴿14﴾

    اور ساغر (قرینے سے) رکھے ہوئے ہوں گے
  15. وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ﴿15﴾

    گاؤ تکیے قطار میں لگے ہوں گے
  16. وَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌؕ﴿16﴾

    اور مخملی فرش بچھے ہوں گے
  17. اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْٙ﴿17﴾

    کیا وہ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح کا پیدا کیا گیا ؟
  18. وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ﴿18﴾

    اور آسمان کی طرف کہ کیسے بلند کیا گیا ؟
  19. وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ﴿19﴾

    اور پہاڑوں کی طرف کہ کیسے نصب کیے گئے ؟
  20. وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْٙ﴿20﴾

    اور زمین کی طرف کہ کیسے بچھائی گئی ؟
  21. فَذَكِّرْ١ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ﴿21﴾

    پس آپ نصیحت کرتے رہیے۔ آپ بس نصیحت کرنے والے ہی ہیں
  22. لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ﴿22﴾

    آپ ان پر محاسب نہیں ہیں
  23. اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ﴿23﴾

    البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور کفر کرے گا
  24. فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ﴿24﴾

    تو اللہ اسے بہت بڑی سزا دے گا
  25. اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْۙ﴿25﴾

    بلاشبہ انہیں ہماری طرف ہی واپس آنا ہے
  26. ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠ع﴿26﴾

    پھر ان کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے۔