89. Al-Fajrالفجر
The Dawn · Meccan · 30 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الْفَجْرِۙ﴿1﴾
فجر کی قسموَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ﴿2﴾
اور دس راتوں کیوَّ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِۙ﴿3﴾
اور جفت اور طاق کیوَ الَّیْلِ اِذَا یَسْرِۚ﴿4﴾
اور رات کی جب وہ گزر جائےهَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍؕ﴿5﴾
ان باتوں میں اہل عقل کے لیے ضرور ایک بھاری قسم ہےاَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ۪ۙ﴿6﴾
کیا آپ نے دیکھا نہیں کہ آپ کے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیسا سلوک کیا تھا ؟اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ۪ۙ﴿7﴾
اونچے ستونوں والے (عاد) ارم کے ساتھالَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ۪ۙ﴿8﴾
جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ممالک میں پیدا نہیں کی گئیوَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ۪ۙ﴿9﴾
اور ثمود کے ساتھ (کیا سلوک کیا) جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیںوَ فِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ۪ۙ﴿10﴾
اور میخوں والے فرعون کے ساتھالَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ۪ۙ﴿11﴾
جنہوں نے بہت سے شہروں میں سرکشی کیفَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَ۪ۙ﴿12﴾
اور ان میں بہت فساد مچا دیافَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍۚۙ﴿13﴾
تو آپ کے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیااِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِؕ﴿14﴾
بلاشبہ آپ کا پروردگار تو تاک میں ہوتا ہےفَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِؕ﴿15﴾
مگر انسان کا یہ حال ہے کہ جب اس کا پروردگار اسے آزمائش میں ڈالتا ہے اور اسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشیوَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِۚ﴿16﴾
اور جب اسے آزمائش میں ڈال کر اس کا رزق اس پر تنگ کردیتا ہے تو کہتا ہے کہ میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کردیا۔كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَۙ﴿17﴾
(یہ معیار) ہرگز (درست) نہیں بلکہ تم لوگ یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتےوَ لَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِۙ﴿18﴾
اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہووَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّاۙ﴿19﴾
اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہووَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ﴿20﴾
اور مال سے بہت زیادہ محبت کرتے ہوكَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ﴿21﴾
ہرگز نہیں جب زمین کوٹ کوٹ پر کر برابر کردی جائے گیوَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ﴿22﴾
اور آپ کا پروردگار آئے گا اس حال میں کہ فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گےوَ جِایْٓءَ یَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ١ۙ۬ یَوْمَئِذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ﴿23﴾
اور جہنم اس دن سامنے لائی جائے گی، اس دن انسان نصیحت تو قبول کرے گا مگر اس وقت اسے نصیحت سے کیا حاصل ہوگا ؟یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْۚ﴿24﴾
کہے گا : کاش ! میں نے اپنی اس زندگی کے لیے کچھ آگے بھیجا ہوتافَیَوْمَئِذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ﴿25﴾
پھر اس دن اللہ اسے ایسا عذاب دے گا جیسا کوئی بھی نہیں دے سکتاوَّ لَا یُوْثِقُ وَ ثَاقَهٗۤ اَحَدٌؕ﴿26﴾
اور جیسے وہ جکڑے گا کوئی بھی نہیں جکڑ سکتایٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُۗۖ﴿27﴾
اے اطمینان پانے والی روحارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ﴿28﴾
اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل تو اس سے راضی، وہ تجھ سے راضیفَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ﴿29﴾
تو میرے (نیک) بندوں میں شامل ہوجاوَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠ع﴿30﴾
اور میری جنت میں داخل ہوجا