نبوت
ختم نبوت
اب تم کو جاننا چاہیے کہ اس زمانہ میں اسلام کا سچا اور سیدھا راستہ معلوم کرنے کا کوئی ذریعہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور قرآن مجید کے سوا نہیں ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام نوع انسانی کے لیے خدا کے پیغمبر ہیں۔ ان پر پیغمبری کاسلسلہ ختم کردیا گیا۔ اللہ تعالیٰ انسان کی جس قدر ہدایت کرنا چاہتا تھا، وہ سب کی سب اس نے اپنے آخری پیغمبر کے ذریعہ بھیج دی۔ اب جو شخص حق کا طالب ہو اور خدا کا مسلم بندہ بننا چاہتا ہے، اس پر لازم ہے کہ خدا کے آخری پیغمبر پر ایمان لائے۔ جو کچھ تعلیم انھوں نے دی ہے اس کو مانے اور جو طریقہ انھوں نے بتایا ہے اس کی پیروی کرے۔