خُلَفَا اور اُمرَا کا احترام کرنا اور اُن کے احکامات کی تعمیل کرنا

امیر بنا کر اس کے اعمال پر نگاہ رکھنا

حضرت طاؤس ؓکہتے ہیں: حضرت عمر ؓ نے فرمایا: یہ بتاؤ اگر میں تمہارا امیر ایسے آدمی کو بنادوں جو اُن آدمیوں میں سے اچھا ہو جن کو میں جانتا ہوں، پھر میں اسے عدل وانصاف سے چلنے کا حکم بھی دے دوں، توکیا اس طرح میں اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہوجاؤں گا؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: نہیں، جب تک میں یہ نہ دیکھ لوں کہ وہ میرے کہنے کے مطابق کام کررہا ہے یا نہیں۔3