صحابہ کرام ؓ کا اللہ کے راستے میں خرچ کرنا

اُمّ المؤمنین حضرت سودہ بنتِ زمعہ ؓ کا مال تقسیم کرنا

حضرت محمد بن سیرین ؓ کہتے ہیں: حضرت عمر ؓ نے حضرت سودہ ؓ کے پاس درہموں سے بھرا ہو اتھیلا بھیجا۔ حضرت سودہ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لانے والوں نے بتایا: یہ درہم ہیں۔ تو (حیران ہو کر تعجب سے) فرمایا: ارے کھجوروں کی طرح تھیلے میں درہم! (یعنی اتنے بڑے تھیلے میں توکھجوریں ڈالی جاتی ہیں در ہم تو تھوڑے ہو ا کرتے ہیں، حضرت عمر ؓ نے بہت زیادہ درہم بھیج دیے ہیں) اور پھر انھوں نے وہ سارے درہم تقسیم کر دیے۔1