صحابہ کرام ؓ کا مسلمانوں کے مال اور جان کا احترام کرنا

پاس بیٹھنے والے کا اکرام کرنا

حضرت کثیر بن مرّہ ؓکہتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن مسجد میں گیا تو میں نے دیکھا کہ حضرت عوف بن مالک اشجعیؓ ایک حلقہ میں پاؤں پھیلا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جب انھوں نے مجھے دیکھا تو اپنے پاؤں سمیٹ لیے اور فرمایا: تم جانتے ہو کہ میں نے کس وجہ سے اپنے پاؤں پھیلا رکھے تھے؟ اس لیے پھیلائے تھے تاکہ کوئی نیک آدمی یہاں آکر بیٹھ جائے۔ حضرت محمد بن عبادہ بن جعفر ؓ کہتے ہیں: حضرت ابنِ عباسؓ نے فرمایا: میرے نزدیک لوگوں میں سے سب سے زیادہ قابلِ احترام میرے پاس بیٹھنے والا ہے۔ حضرت ابنِ ابی مُلَیکہ ؓکہتے ہیں کہ حضرت ابنِ عباسؓ نے فرمایا: میرے نزدیک لوگوں میں سے سب سے زیادہ قابلِ اکرام میرے پاس بیٹھنے والا ہے، اسے چاہیے کہ وہ لوگوں کی گردن پھلانگ کر آئے اور میرے پاس بیٹھ جائے۔3