صحابہ کرام ؓ کا مسلمانوں کے مال اور جان کا احترام کرنا
مسلمان کے اکرام کو قبول کرنا
حضرت ابو جعفر ؓکہتے ہیں: دو آدمی حضرت علیؓ کے پاس آئے۔ حضرت علی نے ان کے لیے ایک گدّا بچھایا۔ ان میںسے ایک تو گدّے پر بیٹھ گیا اور دوسرا زمین پر۔ جو زمین پر بیٹھ گیا اسے حضرت علی نے فرمایا: اٹھو اور گدّے پر بیٹھو، کیوںکہ ایسے اکرام کا انکار تو گدھا ہی کر سکتا ہے۔1