تقویٰ اور کمالِ احتیاط

سیدنا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا تقویٰ اور کمالِ احتیاط

حضرت شعیب ؓ کے دادا (حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص ؓ) فرماتے ہیں کہ حضورﷺکو رات کے وقت اپنے پہلو میں پڑی ہوئی کھجور ملی۔ آپ نے اسے نوش فرما لیا، لیکن پھر آپ کو نیند نہ آئی۔ ازواجِ مطہراتؓ میں سے کسی نے حضورﷺ سے پوچھا: یا رسول اللہ! آج رات آپ کو نیند نہیں آئی؟ حضور ﷺ نے فرمایا: مجھے اپنے پہلو کے نیچے پڑی ہوئی کھجور ملی میں نے اسے کھا لیا، لیکن بعد میں مجھے خیال آیا کہ ہمارے ہاں تو صدقہ کی کھجوریں بھی تھیں کہیں یہ ان میں سے نہ ہو (اس خیال کی وجہ سے مجھے نیند نہ آئی)۔1