صحابہ کرام ؓ کا ایمان
ہرمسلمان کو کتنا قرآن سیکھنا چاہیے
حضرت عمرؓ نے فرمایا: ہر مسلمان کے لیے کم از کم چھ سورتیں سیکھنا ضروری ہے، دو سورتیں فجر کی نمازکے لیے دو سورتیں مغرب کی نماز کے لیے اور دو سورتیں عِشا کی نماز کے لیے۔1
حضرت مِسْوَر بن مَخْرمہؓفرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب ؓ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: سورۂ بقرہ، سورۂ نساء، سورۂ مائدہ، سورۂ حج اور سورۂ نور ضرور سیکھو، کیوںکہ اﷲ نے جو اَعمال فرض کیے ہیں وہ سب ان سورتوں میں مذکور ہیں۔2
حضرت حارثہ بن مُضَرّب کہتے ہیں کہ حضرت عمرؓنے ہمیں خط میں یہ لکھا کہ سورۂ نساء، سورۂ اَحزاب اور سورۂ نور سیکھو۔ 3
حضرت عمرؓ نے فرمایا: سورۂ براء ت سیکھو اور اپنی عورتوں کو سورۂ نور سکھاؤ اور انھیں چاندی کے زیور پہناؤ۔4