صحابہ کرام ؓ کا ایمان
جسے قرآن پڑھنا دشوار ہو وہ کیا کرے
نبی کریم ﷺ کے صحابی حضرت ابوریحانہؓ نے فرمایا کہ میں حضورﷺ کی خدمت میںآیا اور آپ کی خدمت میں یہ شکایت کی کہ قرآن میرے ہاتھ سے نکل جاتا ہے یاد نہیں رہتا اور اسے پڑھنا بھی دشوار ہے۔ حضورﷺ نے فرمایا: ایسے کام کی ذمہ داری مت اٹھاؤ جو تمہارے بس میں نہیں اور تم سجدے زیادہ کرو، یعنی نفل نماز کثرت سے پڑھا کرو۔ حضرت عُمیرہ کہتے ہیں: حضرت ابو ریحانہ ؓعسقلان تشریف لائے تھے اور وہ سجدے بہت زیادہ کیا کرتے تھے۔ 5