صحابہ کرام ؓ کی نصیحتیں

حضرت عبداللہ بن بسرؓکی نصیحتیں

حضرت عبداللہ بن بسر ؓ نے فرمایا: متقی لوگ سردار ہیں اور عُلما قائد ورہنما ہیں۔ ان کے ساتھ بیٹھنا عبادت ہے، بلکہ عبادت سے بڑھ کر ہے۔ اور دن ورات کے گزرنے کی وجہ سے تمہاری عمریں کم ہوتی جارہی ہیں، لیکن تمہارے اعمال کو بڑی حفاظت سے رکھا جارہاہے۔ لہٰذا تم زاد ِ سفر تیار کرلو اور یوں سمجھو کہ تم لوٹنے کی جگہ یعنی آخرت میں پہنچ گئے ہو۔2