پہلی فصل
دیوان البرید
اس محکمہ کا صدر دفتر بغداد میں تھا‘ اس دفتر میں ملکوں کے نقشے‘ ڈاک خانوں کی فہرستیں اور ہر منزل اور ہر راستے کے متعلق ضروری باتیں‘ ملازمین کے لیے ہدایات‘ ملازمین اور اہلکاروں کی خدمات کی رپوٹیں اور راستوں کے امن و امان کے لیے یادداشتیں‘ غرض سب کچھ ہوتا تھا۔