دوسری فصل

دولت صفاریہ (خراسان و فارس)

۱۵۴ھ میں یعقوب بن لیث صفار نے فارس پر قبضہ کر کے اس صوبہ کو خلافت عباسیہ سے جدا کر لیا‘ اور ۲۵۹ھ میں خراسان پر بھی قابض ہو کر دولت طاہریہ کا خاتمہ کر دیا‘ خاندان صفاریہ نے قریباً چالیس سال حکومت کی‘ پھر خاندان سامانیہ نے اس کا خاتمہ کر دیا۔ طاہریہ و صفاریہ کے حالات جس قدر گذشتہ صفحات میں بیان ہو چکے ہیں وہی کافی ہیں‘ ان کی تاریخ علیحدہ بیان کرنے کی اب ضرورت نہیں ہے۔ لہٰذا قارئین کرام ان دونوں خاندانوں کی تاریخ آئندہ جلدوں میں تلاش نہ فرمائیں۔