دوسری فصل

اتابکان (اربیلا )

عماد الدین زنگی کے ترکی افسروں میں ایک افسر زین علی کوچک بن بکتگین تھا‘ اس نے اس کو موصل میں اپنا نائب مقرر کیا تھا‘ ۵۳۹ھ میں زین الدین علی کوچک نے سنجار‘ حران‘ تکریت‘ اربل یعنی اربیلا کو اپنی حکومت میں شامل کیا اور اربل کو اپنا دارالحکومت بنا کر اپنی الگ حکومت قائم کی‘ یہ حکومت زین الدین علی کوچک کے خاندان میں ۶۳۰ھ تک قائم رہی‘ اس کے بعد خلیفہ بغداد کا اس پر براہ راست قبضہ ہو گیا تھا۔