دوسری فصل
اتابکان (دیار بکر )
ارتوق بن اکسب سلجوقی فوج کا ایک افسر تھا‘ اس کے بیٹے ایل غازی نے ۴۹۵ھ میں اپنی حکومت کی بنیاد ڈالی‘ اس خاندان میں تیمور کے زمانے تک برائے نام حکومت باقی تھی‘ سلطان صلاح الدین کے زمانے میں یہ لوگ سلطان موصوف کے فرماں بردار و ماتحت ہو گئے تھے۔