احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 266

  1. اَیَوَدُّ اَحَدُكُمْ اَنْ تَكُوْنَ لَهٗ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۙ لَهٗ فِیْهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ١ۙ وَ اَصَابَهُ الْكِبَرُ وَ لَهٗ ذُرِّیَّةٌ ضُعَفَآءُ١۪ۖ فَاَصَابَهَاۤ اِعْصَارٌ فِیْهِ نَارٌ فَاحْتَرَقَتْ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَ۠ع﴿266﴾

    1. اَيَوَدُّکیا پسند کرتا ہے
    2. اَحَدُكُمْتم میں سے کوئی
    3. اَنْکہ
    4. تَكُوْنَہو
    5. لَهٗاس کا
    6. جَنَّةٌایک باغ
    7. مِّنْسے (کا)
    8. نَّخِيْلٍکھجور
    9. وَّاَعْنَابٍاور انگور
    10. تَجْرِيْبہتی ہو
    11. مِنْسے
    12. تَحْتِهَااس کے نیچے
    13. الْاَنْهٰرُنہریں
    14. لَهٗاس کے لیے
    15. فِيْهَااس میں
    16. مِنْسے
    17. كُلِّ الثَّمَرٰتِہر قسم کے پھل
    18. وَاَصَابَهُاور اس پر آگیا
    19. الْكِبَرُبڑھاپا
    20. وَلَهٗاور اس کے
    21. ذُرِّيَّةٌبچے
    22. ضُعَفَآءُبہت کمزور
    23. فَاَصَابَهَآتب اس پر پڑا
    24. اِعْصَارٌایک بگولا
    25. فِيْهِاس میں
    26. نَارٌآگ
    27. فَاحْتَرَقَتْتو وہ جل گیا
    28. كَذٰلِكَاسی طرح
    29. يُبَيِّنُواضح کرتا ہے
    30. اللّٰهُاللہ
    31. لَكُمُتمہارے لیے
    32. الْاٰيٰتِنشانیاں
    33. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    34. تَتَفَكَّرُوْنَغور وفکر کرو
Translation · Ahsan-ul-Bayan
کیا تم میں سے کوئی بھی یہ چاہتا ہے کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو، جس میں نہریں بہہ رہی ہوں اور ہر قسم کے پھل موجود ہوں، اس شخص کا بڑھاپا آگیا ہو اور اس کے ننھے ننھے سے بچے بھی ہوں اور اچانک باغ کو بگولہ لگ جائے جس میں آگ بھی ہو، پس وہ باغ جل جائے (1) اس طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آیتیں بیان کرتا ہے تاکہ تم غور فکر کرو۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

266۔ 1 اسی ریاکاری کے نقصانات کو واضح کرنے اور اس سے بچنے کے لیے مزید مثال دی جا رہی ہے جس طرح ایک شخص کا باغ ہو جس میں ہر طرح کے پھل ہوں (یعنی بھرپور آمدنی کی امید ہو) وہ شخص بوڑھا ہوجائے اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں ضعیفی کی وجہ سے محنت اور مشقت سے عاجز ہوچکا ہو اور اولاد بھی اسکے بڑھاپے کا بوجھ اٹھانے کی بجائے خود اپنا بوجھ اٹھانے کے قابل بھی نہ ہو اس حالت میں تیز اور تند ہوائیں چلیں اور سارا باغ جل جائے اب نہ وہ خود دوبارہ اس باغ کو آباد کرنے کے قابل رہا اور نہ اس کی اولاد یہی حال ان ریاکار خرچ کرنے والوں کا قیامت کے دن ہوگا کہ نفاق و ریاکاری کی وجہ سے ان کے سارے اعمال اکارت چلے جائیں گے۔ جب کہ وہاں نیکیوں کی شدید ضرورت ہوگی اور دوبارہ اعمال خیر کرنے کی مہلت و فرصت نہیں ہوگی۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا تم چاہتے ہو کہ تمہارا یہی حال ہو ؟ حضرت ابن عباس ؓ اور حضرت عمر ؓ نے اس مثال کا مصداق ان لوگوں کو بھی قرار دیا ہے جو ساری عمر نیکیاں کرتے ہیں اور آخر عمر میں شیطان کے جال میں پھنس کر اللہ کے نافرمان ہوجاتے ہیں جس سے عمر بھر کی نیکیاں برباد ہوجاتی ہیں (صحیح بخاری، کتاب التفسیر، فتح القدیر للشوکانی تفسیر ابن جریر طبری)۔