بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 38. Saad · Ayah 44
وَ خُذْ بِیَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّهٖ وَ لَا تَحْنَثْ١ؕ اِنَّا وَجَدْنٰهُ صَابِرًا١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ﴿44﴾
- وَخُذْاور تو لے
- بِيَدِكَاپنے ہاتھ میں
- ضِغْثًاجھاڑو
- فَاضْرِبْ بِّهٖاس سے مار اس کو
- وَلَا تَحْنَثْ ۭاور قسم نہ توڑ
- اِنَّابیشک ہم
- وَجَدْنٰهُہم نے اسے پایا
- صَابِرًا ۭصابر
- نِعْمَ الْعَبْدُ ۭاچھا بندہ
- اِنَّهٗٓبیشک وہ
- اَوَّابٌ(اللہ کی طرف) رجوع کرنے والا
Translation · Baseerat-e-Quran
اور اپنے ہاتھ میں سینکوں کا مٹھا ( یا کھجور کی ایک شاخ جس میں سو شاخیں ہوں) لے کر اس سے مارو اور اپنی قسم نہ توڑ و ۔ بیشک ہم نے اسے صبر کرنے والا پایا بہت اچھا اور رجوع کرنے والا بندہ پایا ۔