بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 73. Al-Muzzammil · Ayah 20
اِنَّ رَبَّكَ یَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنٰى مِنْ ثُلُثَیِ الَّیْلِ وَ نِصْفَهٗ وَ ثُلُثَهٗ وَ طَآئِفَةٌ مِّنَ الَّذِیْنَ مَعَكَ١ؕ وَ اللّٰهُ یُقَدِّرُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ؕ عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ عَلَیْكُمْ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ١ؕ عَلِمَ اَنْ سَیَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰى١ۙ وَ اٰخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ١ۙ وَ اٰخَرُوْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۖ٘ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنْهُ١ۙ وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا١ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّ اَعْظَمَ اَجْرًا١ؕ وَ اسْتَغْفِرُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿20﴾
- اِنَّ رَبَّكَبیشک آپ کا رب
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- اَنَّكَکہ آپ
- تَقُوْمُقیام کرتے ہیں
- اَدْنٰىقریب ہے
- مِنْ ثُلُثَيِ الَّيْلِدوتہائی رات کے
- وَنِصْفَهٗاور آدھی رات کے
- وَثُلُثَهٗاور اس کا تہائی
- وَطَآئِفَةٌاور ایک جماعت
- مِّنَسے
- الَّذِيْنَ مَعَكَ ۭجو آپ کے ساتھ
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يُقَدِّرُاندازہ فرماتا ہے
- الَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۭرات اور دن
- عَلِمَاس نے جانا
- اَنْکہ
- لَّنْ تُحْصُوْهُتم ہرگز نباہ نہ کرسکوگے
- فَتَابَتو اس نے عنایت کی
- عَلَيْكُمْتم پر
- فَاقْرَءُوْاتو تم پڑھا کرو
- مَاجس قدر
- تَيَسَّرَآسانی ہوسکے
- مِنَ الْقُرْاٰنِ ۭقرآن سے
- عَلِمَاس نے جانا
- اَنْ سَيَكُوْنُکہ البتہ ہوں گے
- مِنْكُمْتم میں سے
- مَّرْضٰى ۙکوئی بیمار
- وَاٰخَرُوْنَاور کوئی اور
- يَضْرِبُوْنَوہ سفر کریں گے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- يَبْتَغُوْنَتلاش کرتے ہوئے
- مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ ۙاللہ کا فضل (روزی)
- وَاٰخَرُوْنَاور کئی دوسرے
- يُقَاتِلُوْنَوہ جہاد کریں گے
- فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ڮاللہ کی راہ میں
- فَاقْرَءُوْاپس پڑھ لیا کرو
- مَاجس قدر
- تَيَسَّرَآسانی ہوسکے
- مِنْهُ ۙاس سے
- وَاَقِيْمُوااور تم قائم کرو
- الصَّلٰوةَنماز
- وَاٰتُوااور ادا کرتے رہو
- الزَّكٰوةَزکوۃ
- وَاَقْرِضُوا اللّٰهَاور اللہ کو قرض دو
- قَرْضًا حَسَنًا ۭقرض حسنہ (اخلاص سے)
- وَمَااور جو
- تُقَدِّمُوْاتم آگے بھیجو گے
- لِاَنْفُسِكُمْاپنے لئے
- مِّنْ خَيْرٍکوئی نیکی
- تَجِدُوْهُتم پاؤگے
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے ہاں
- هُوَ خَيْرًاوہ بہتر
- وَّاَعْظَمَ اَجْرًا ۭاور بڑا اجر میں
- وَاسْتَغْفِرُوااور تم بخشش مانگوگے
- اللّٰهَ ۭاللہ سے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌنہایت رحم کرنیوالا
{ سورة مزمل کے دوسرے رکوع کی تشریح }
سورة مزمل کے پہلے رکوع میں اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان پر راتوں کو اٹھ کر عبادت کرنے اور ٹھہر ٹھہر کر تلاوت قرآن حکیم کو فرض قرار دیا تھا۔ اس دوسرے رکوع میں جو پہلے رکوع کے بعد نازل فرمایا گیا تھا قیام اللیل میں تخفیف اور کمی فرما دی ہے۔ ارشاد ہے کہ اے نبی ﷺ ! آپ کا پروردگار اس بات کو اچھی طرح جانتا ہے کہ آپ نے اور آپ کے جاں نثار صحابہ کرام ؓ نے ہمارے حکم کی تعمیل میں ایک تہائی کبھی دوتہائی اور کبھی آدھی آدھی رات تک ہماری عبادت و بندگی کی ہے۔ لیکن اب قیام اللیل یعنی شب بیداری میں کمی اور تخفیف کی جا رہی ہے۔ تم میں سے جو شخس جس آسانی کے ساتھ قرآن کو (نماز تہجد میں) سہولت کے ساتھ پڑھ سکتا ہو پڑ ھ لیا کرے کیونکہ اللہ کو معلوم ہے کہ تم میں سے کچھ بیمار ہیں۔ بعض لوگ اللہ کا فضل و کرم ( رزق ، تجارت) کے لئے ملکوں کا سفر کرتے ہیں اور بعض اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں یعنی دین اسلام کے غلبہ کے لئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں لہٰذا اب جس قدر قرآن کریم پڑھنا سہل اور آسان ہو وہ پڑھ لیا کریں۔ اوقات میں کمی یا اضافہ کا اندازہ اللہ تعالیٰ کو ہے کیونکہ تمہیں اس کا اندازہ نہیں ہوسکتا کہ اللہ تعالیٰ کتنے وقت میں عبادت پر کتنا اجرو ثواب عطا فرمائیں گے۔ بس اس نے اپنے بندوں پر توجہ فرمائی ہے جو اس کا سب سے بڑا کرم ہے۔ البتہ تم اللہ کی عبادت و بندگی کرتے رہو اور اللہ کی راہوں میں خرچ کرتے رہو اور اس کی خدمت مین قرض حسنہ پیش کرتے رہو۔ انسان جو بھی بھلا اور بہتر کام کرے گا وہ ضائع نہ ہوگا ہر شخص اس کو اللہ کے پاس جانے کے بعد زبردست اضافہ کے ساتھ پائے گا جو آخرت میں کام آئے گا۔ فرمایا کہ تم اللہ سے معافی مانگتے رہو وہ اللہ بہت مغفرت کرنے والا مہربان ہے۔