تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 61. As-Saff · Ayah 6
وَ اِذْ قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوْلٍ یَّاْتِیْ مِنْۢ بَعْدِی اسْمُهٗۤ اَحْمَدُ١ؕ فَلَمَّا جَآءَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ﴿6﴾
- وَاِذْاور جب
- قَالَکہا
- عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَعیسیٰ ابن مریم نے
- يٰبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَاے بنی اسرائیل
- اِنِّىْ رَسُوْلُبیشک میں رسول ہوں
- اللّٰهِاللہ کا
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- مُّصَدِّقًا لِّمَاتصدیق کرنے والا ہوں واسطے اس کے جو
- بَيْنَ يَدَيَّمیرے آگے ہے
- مِنَ التَّوْرٰىةِتورات میں سے
- وَمُبَشِّرًۢااور خوش خبری دینے والا ہوں
- بِرَسُوْلٍایک رسول کی
- يَّاْتِيْآئے گا
- مِنْۢ بَعْدِيمیرے بعد
- اسْمُهٗٓ اَحْمَدُاس کا نام احمد ہوگا
- فَلَمَّا جَآءَهُمْپھر جب وہ آیا ان کے پاس
- بِالْبَيِّنٰتِساتھ روشن دلائل کے
- قَالُوْا هٰذَاانہوں نے کہا یہ
- سِحْرٌ مُّبِيْنٌجادو ہے کھلا
Translation · Dure-Mansoor
اور جب عیسیٰ بن مریم نے کہا اے بنی اسرائیل میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا پیغمبر ہوں اس تورات کو سچا بتلانے والا ہوں جو مجھ سے پہلے تھی اور میں اس رسول کی بشارت دینے والا ہوں جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمد ہوگا پھر جب وہ ان کے پاس روشن معجزات لے کر آئے تو انہوں نے کہا کہ یہ تو کھلا جادو ہے